ارنی[1]
{ اَر + نی }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٣٠ء کو "کلیاتِ نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : اَرْنا[اَر + نا]
- جمع : اَرْنِیاں[اَر + نِیاں]
- جمع غیر ندائی : اَرْنِیوں[اَر + نِیوں (واؤ مجہول)]
ارنی[1] کے معنی
١ - جنگلی بھینس، موٹی، قوی و توانا بھینس۔
رہتا تھا وہ جس پیڑ پہ وہ پیڑ تھا برنا آئے کہیں اس دشت میں اک ارنی و ارنا (١٨٣٠ء، کلیاتِ نظیر، ١٩٤:٢)