اس قدر کے معنی

اس قدر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِس + قَدَر }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |اس| کے ساتھ عربی زبان سے |قَدَر| لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٧٩٤ء کو اثر (سید محمد میر) کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اِتنا زیادہ","اتنا ہی","اس حد تک","اِس درجہ","اس قدر","اس کے طور پر","بس اتنا","تو مشرف","یہاں تک (کثرت یا شدت ظاہر کرنے کے لیے)"]

اسم

متعلق فعل

اس قدر کے معنی

١ - اتنا زیادہ، اس درجہ، یہاں تک (کثرت یا شدت ظاہر کرنے کے لیے)۔

 اس قدر پیار سے نہ دیکھ مجھے پھر تمنا جواں نہ ہو جائے (١٩٧٣ء، حفیظ ہوشیارپوری، مقام غزل، ٣٧)

٢ - اتنا، بس اتنا ہی، اتنا ہی۔

"اس نے مفصل کیفیت بیان کر دی اور اس قدر التجا کی کہ میرے بعد اگر میرا شوہر بلند افروز زندہ ہو تو میری خبر موت اس تک پہنچا دینا۔" (١٩١٥ء، گرداب حیات، ٣٢)

اس قدر english meaning

to this extent or degreea land measureso much as thisThis muchto this extent

شاعری

  • واجب القتل اس قدر تو ہوں
    کہ مجھے دیکھ کر کہے ہے پکار
  • پژمردہ اس قدر ہیں کہ ہے شبہہ ہم کو میر
    تن میں ہمارے جان کبھو تھی بھی یا نہ تھی
  • آہ نالے مت کیا کر اس قدر بیتاب ہو
    اے ستمکش میر ظالم ہے جگر بھی دل کے پاس
  • ہم اور تیری گلی سے سفر دروغ دروغ
    کہاں دماغ ہمیں اس قدر دروغ دروغ
  • بچھڑنا اس قدر آساں ہوا ہے
    تو پھر ملنے کی بھی تدبیر کرنا
  • عزیز اتنا ہی رکھو کہ جی سنبھل جائے
    اب اس قدر بھی نہ چاہو کہ دَم نکل جائے
  • کہیں یہ ترکِ محبت کی ابتدا تو نہیں
    وہ مجھ کو یاد کبھی اس قدر نہیں آئے
  • نمودِ جلوۂ بے رنگ سے ہوش اس قدر گم ہیں
    کہ پہچانی ہوئی صورت بھی پہچانی نہیں جاتی
  • بیدرد مجھ سے شرحِ غم زندگی نہ پوچھ
    کافی ہے اس قدر کہ جیئے جارہا ہوں میں
  • کچھ اس قدر ہے ان دنوں پابندئ قفس
    ذکرِ چمن بھی کر نہیں سکتے زباں سے ہم

محاورات

  • اس قدر کا
  • زمین کے نیچے اس قدر ہے جتنا زمین کے اوپر
  • زمین کے نیچے بھی اس قدر ہے جتنا زمین کے اوپر ہے