استغراق کے معنی

استغراق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِس + تِغ + راق }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب استفعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(تصوف) خدا کی صفات و اسماء کے ذکر و فکر میں بے خودی کا عالم","(قانون) جاﺋداد کو ادائے قرض کے لئے ذمہ دار کردینا","(قانون) کسی جائداد کا قرضے میں گھر کر تلف ہو جانا","خدا کی یاد میں محو ہونا","غرق ہو جانا","گہری دلچسپی","محو ہو جانا","ڈوب جانا","کسی خیال یا فکر میں ڈوُب جانا","کسی فکر خیال یا کام میں غرق ہو کر سب کچھ بھول جانے کی کیفیت"]

غرق اِسْتِغْراق

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

استغراق کے معنی

١ - کسی فکر خیال یا کام میں غرق ہو کر سب کچھ بھول جانے کی کیفیت، گہری دلچسپی، محویت۔

 جب سے دیکھے ہیں یار کے احداق ہو گیا ہوں میں وقف استغراق (١٩٢٤ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٦:٢،٩)

٢ - خدا کی صفات و اسما کے ذکر و فکر میں بے خودی کا عالم، مراقبہ۔

"تصوف کے مقامات میں سے اکثر مقامات ایسے ہیں جن سے جذبات کو تعلق ہے، مثلاً رضا، فنا، محویت، وحدت، استغراق۔" (١٩١٤ء، شعرالعجم، ٥، ١٣٦)

٣ - [ قانون ] کسی جائیداد کا قرضے میں گھر کر تلف ہو جانا۔ (اردو قانونی ڈکشنری، 38)

"الحمد، میں الف لام استغراق کا نہیں بلکہ تعریف جنس کا ہے۔" (١٩٢٤ء، اودھ پنچ، لکھنو، ٩، ٩:٢٣)

٤ - کسی جنس یا نوع کے تمام افراد کا احاطہ۔

استغراق کے مترادف

انہماک

اغراق, انشغال, انہماک, جذب, غَرَقَ, محویت, مراقبہ, مشغوليت

استغراق english meaning

drowning; the being immersedabsorbed or wholly engaged (in anything); immersion; lien; mortgageea lienabsorded (in)absorptiondrowningengrossment ; absorptionimmersionmerged

شاعری

  • ان کے خرچنوں سے چن چن کے میں لایا ہوں متاع
    مدح حاضر کے لیے تیرے بصد استغراق

Related Words of "استغراق":