اسلوب کے معنی

اسلوب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اُس + لُوب }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مجرد کے باب سے ماخوذ ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["لے لینا","(انگریزی) اسٹائل","(منطق) دلیل منطقی کی سولہ مقرر اشکال میں سے ہر ایک شکل","انداز نگارش","روش تحریر","شکل و صورت","مرکبات کے آخیر میں جیسے خوش اسلوب","وضع طرح","کام کرنے یا چلن کا طریقہ","کوئی ابتدائی اِقدام"]

سلب اُسْلُوب

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : اُسْلُوبوں[اُس + لُو + بوں (و مجہول)]

اسلوب کے معنی

١ - انداز، وضع، ڈھنگ، روش، طور، طرز۔

 سمیٹیں گے متاع دین و دنیا اپنے دامن میں یہ اسلوب مناسب اتحاد جسم و جاں ہو گا (١٩٣١ء، بہارستان، ظفر علی خاں، ٦٠١)

٢ - ترتیب، انتظام، سلیقہ۔

"تین بجے سے ذرا پہلے تمام لوگ بہ اسلوب بیٹھ گئے۔" (١٩٠٨ء، مقالات شبلی، ٨٩:٨)

٣ - روش، تحریر، انداز نگارش، (انگریزی) اسٹائل۔

"قرآن مجید نے بلاغت کے لیے کیا کیا اسلوب پیدا کیے۔" (١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ٢٥:١)

٤ - راہ، صورت۔

 صاف باطن میں جو مجھ سے مرا محبوب نہیں میرے جینے کا بظاہر کوئی اسلوب نہیں (١٨٤٦ء، دیوان مہر (آغا علی)، ٥٥)

٥ - [ منطق ] دلیل منطقی کی سولہ مقرر اشکال میں سے ہر ایک شکل۔

"منطق کے چار حصّے کیے گئے - نظریات : تصور، تصدیق، استدلال و اسلوب۔" (١٩٢٩ء، مفتاح الفسلفہ، ٥١)

اسلوب کے مترادف

سلیقہ, طرز, طریقہ, طرح, انداز

انتظام, انداز, بندوبست, تراش, ترتیب, راستہ, راہ, روش, سَلَبَ, سلسلہ, سلیقہ, صورت, طرز, طریق, طریقہ, طور, قاعدہ, وضع, ڈھنگ

اسلوب کے جملے اور مرکبات

اسلوب دار

اسلوب english meaning

Orderarrangement; mannermodemethod; coursewaymanner of acting or conduct; formfigureshapearrangementformmannermethodshape (of)styleto adjustto completeto dispose ofto distributeto executeto liquidateto settleWay

شاعری

  • روؤں ہوں شرم گنہ سے زار زار
    بے عنایت کچھ نہیں اسلوب کار
  • وہ غزل والوں کا اسلوب سمجھتے ہوں گے
    چاند کہتے ہیں کسے خوب سمجھتے ہوں گے
  • اور جینے کا اسلوب جو ہم سے پوچھو
    ہم ان دنوں خاک پھانک کر جیتے ہیں
  • کیا ترے اسپ پری وش کی کروں میں تعریف
    خوب ہے خوب خوش اسلوب سراسر ہمہ تن
  • جوش طوفاں کا دکھا کر وہ خوش اسلوب گئی
    خون کے دریا میں ہر اک کشتی تن ڈوب گئی
  • یہ طرز و ادا ہے تو انسے نہ وفا ہوگی
    خوباں کے خوش آیندہ اسلوب نظر آئے
  • خوش قد ہے‘ خوش اسلوب ہے خوش رو ہے حسین ہے
    جب یہ ہو تو حاجت کسی حربے کی نہیں ہے
  • یہ خوش اسلوب جسم اس نوجواں کا ہے جوناہیں تو
    برابر نکلے ڈورا اس کمر کا اور گردن کا
  • جذب و اسلوب راہ حقیقت میں کچھ نہیں
    یہ کشہ ش تو مرحلہ درمیاں میں ہے

محاورات

  • اسلوب ۔۔۔ اسلوب بندھنا
  • اسلوب ۔۔۔ اسلوب ہونا

Related Words of "اسلوب":