اسٹار کے معنی

اسٹار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِس + ٹار }

تفصیلات

iانگریزی زبان کے لفظ Star سے ماخوذ ہے۔ برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی عام بول چال کی زبان میں استعمال ہوا البتہ تحریری صورت میں ١٨٧٣ء کو "کلیات منیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایکٹر یا ایکٹریس جو فلموں میں یا ریڈیو اورٹی وی وغیرہ میں نمایاں حیثیت سے کام کرے","ایکٹریس یا موسیقار (عموماً ترکیب میں مستعمل، جیسے فلم وغیرہ)","تمغا جس پر عموماً ستارے ہوتے ہیں) (خصوصاً اسٹار آف انڈیا جو بھارت کے ناموروں کو برطانوی حکومت کی طرف سے دیا جاتا تھا)","مشہور ایکٹر","ممتاز موسیقار"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : اِسْٹاروں[اِس + ٹا + روں (و مجہول)]

اسٹار کے معنی

١ - ممتاز موسیقار، ایکٹر یا ایکٹریس جو فلموں میں یا ریڈیو اور ٹی وی وغیرہ میں نمایاں حیثیت سے کام کرے، مشہور ایکٹر، ایکٹریس یا موسیقار (عموماً ترکیب میں مستعمل، جیسے : فلم اسٹار وغیرہ)۔

"سینما کے اسٹاروں کی تصاویر اور ان کی سوانح عمریاں چھاپنے لگوں تو گاہک بڑھ سکتے ہیں۔" (١٩٣٥ء، گؤدان، پریم چند، ٢٨٦)

٢ - تمغا جس پر عموماً ستارے ہوتے ہیں (خصوصاً اسٹار آف انڈیا جو بھارت کے ناموروں کو برطانوی حکومت کی طرف سے دیا جاتا تھا)۔

 خلعتِ اسٹار پایا جب مرے نواب نے ہو گیا خورشید اقبال آشکارا ہند کا (١٨٧٣ء، کلیات منیر، ٥٥٠:٣)

اسٹار english meaning

starStar

Related Words of "اسٹار":