اسٹوو
{ اِس + ٹوو (و مجہول) }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٤٢ء کو "کاروانِ خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Stove "," اِسٹوو"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اسٹوو کے معنی
١ - عموماً پیتل کا بنا ہوا مٹی کے تیل سے جلنے والا ایک طرح کا چولہا جس میں ہوا بھرنا کا ایک پمپ لگا ہوتا ہے۔
"صبح تین بجے اٹھتا، پانی کی کیتلی اسٹوو پر رکھ دیتا اور غسل کے لیے چلا جاتا۔" (١٩٤٢ء، کاروانِ خیال، ١٠٨)
انگلش
["stove"]