زیرہ کے معنی

زیرہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زی + رَہ }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤١ء، کو "پودے اور ان کی زندگی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اُس پودے (زِیرے) کا بیج جو خوشبودار ہوتا ہے اور کھانوں میں ڈالا جاتا ہے نیزگرم مسالے کے اجزا میں شامل ہے۔ اِس کی دو قسمیں ہیں سفید اور سیاہ","ایک پودا جس کے گُچّھے دار پُھولوں سے جھڑنے والے مہین لمبوترے بیج گرم مسالے کے اجزا میں شامل ہیں","ایک خوشبودار باریک تخم کا نام جو اکثر گرم مصالحہ میں پڑتا ہے","ایک خوشبودار بیج جو کھانوں میں پیس کر ڈالا جاتا ہے","پُھول کے اندر کا باریک باریک رواں","پُھول کے اندر کا باریک باریک رُواں","پھولوں کی زردی","زرِ گل","زرد و زد","مُختلف قِسم کے پُھولوں میں مُختلف وضع کے چھوٹے دانے جو پُھول کے بیج میں پنکھڑیوں کے اندر ہوتے ہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : زِیرے[زی + رے]
  • جمع : زِیرے[زی + رے]

زیرہ کے معنی

١ - ایک پودا جس کے گچھے دار پھولوں سے جھڑنے والے مہین لمبوترے بیج گرم مسالے کے اجزا میں شامل ہیں۔

"خوشبودار جڑی بوٹیوں کے ساتھ ساتھ ان پودوں کی کاشت بھی خاصے پیمانے پر ہوتی تھی جن سے کپڑے بنتے ہیں، یعنی ایک طرف زعفران، معصفر (Saflower) زیرہ (Cumin) کشنیز . سن اور کپاس کی۔" (١٩٦٧ء، اردو داسرہ معارف اسلامیہ، ٣٣٦:٣)

٢ - اس پودے (زیرے) کا بیج جو خوشبودار ہوتا ہے اور کھانوں میں ڈالا جاتا ہے نیز گرم مسالے کے اجزا میں شامل ہے۔ اس کی دو قسمیں ہیں سفید اور سیاہ۔

"یہ دھنیا ہے اور وہ بادیان، یہ زیرہ ہے وہ الائچی۔" (١٩٨١ء، سفرنصیب، ٣٣)

٣ - مختلف قسم کے پھولوں میں مختلف وضع کے چھوٹے دانے جو پھول کے بیج میں پنکھڑیوں کے اندر ہوتے ہیں، زرگل۔

"دوسری شہد کی مکھیوں (Honey Bes) کی غذا زیروں (Polen) اور شہد (Nector) پر مشتمل ہوتی ہے۔ (١٩٧١ء، حشریات، ٤٠)

زیرہ کے جملے اور مرکبات

زیرۂ سیاہ, زیرۂ سفید

زیرہ english meaning

cummin-seed; pollen (of a flower)carraway seedcumin seed

محاورات

  • اونٹ کے منہ میں زیرہ
  • زیرہ ‌زیرہ ‌ہونا
  • زیرہ زیرہ کرنا

Related Words of "زیرہ":