اسٹیڈیم

{ اِس + ٹے + ڈِیَم }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٢ء کو "رستم زماں گاماں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["Stadium "," اسٹیڈیم"]

اسم

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )

اسٹیڈیم کے معنی

١ - ورزش کھیل جسمانی کرتب اور دوڑ وغیرہ کا میدان، جس میں چاروں طرف تماشائیوں کے بیٹھنے کے لیے سیڑھیوں دار چبوترہ بنا ہو۔

"اسٹیڈیم کے بیچوں بیچ گدوں کا خوبصورت اکھاڑا بنایا گیا تھا۔" (١٩٦٢ء، رستم زماں گاماں، ١٢٢)

انگلش

["stadium"]