اشباع کے معنی

اشباع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِش + باع }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ ١٨٧٢ء کو |عطر مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(قافیہ) دخیل کی حرکت کا نام۔ جیسے: ٫حاصل، اور ٫شامل، کے ص اور م کا کسرہ اور ٫یاور، اور ٫خاور، کے و کا فتحہ","حرف دخیلی کی حرکت کا نام اشباع ہے","حرکات کا اس طرح دراز کرنا کہ فتح کی درازی سے الف اور ضمے کی درازی سے واو اور نکسرے کی درازی سے ی پیدا ہوجائے۔ (علم عروض)","حرکت کی آواز کو بڑھا کر حروفِ علت ادا کرنا","شَبَعَ۔ لمبا کرنا کسی چیز کو","مختصر بات کو پھیلا کر بیان کرنا","کسی بات کو طول دینے کا عمل"]

شبع اِشْباع

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

اشباع کے معنی

١ - حرکت کو اس طرح کھینچنا کہ فتح کی دزازی سے الف اور ضمے کی دزازی سے واو اور کسرے کی دزازی سے ی پیدا ہوا، جیسے : اچار سے آچار، افتاد سے اوفتاد اور آتش سے آتیش وغیرہ۔

|جب حرف (نہ) منفی کو اشباع کرتے ہیں تو ہائے مختفی کو یائے مجہول سے تبدیل کرتے ہیں اور بشکل (نے) لکھتے ہیں۔" (١٨٧٢ء، عطر مجموعہ، ٧:١)

٢ - (قافیہ) دخیل کی حرکت کا نام جیسے : |حاصل| اور |شامل| کے ص اور م کا کسرہ اور |یاور| اور |خاور| کے و کا فتحہ۔ (بحرالفصاحت، 323)

|مضمون کے لحاظ سے میرے اور آپ کے ریویو میں اختصار و اشباع یا ناقص و کامل کے سوا کچھ فرق نہیں ہے۔" (١٩١٣ء، حالی، مکاتیب، ٤٨)

٣ - کسی بات کو طول دینے کا عمل، اطناب، تفصیل، مختصر بات کو پھیلا کر بیان کرنا۔

اشباع english meaning

elongation of vowel soundinvaluableo inestimable value

Related Words of "اشباع":