اصلی کے معنی

اصلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَص + لی }

تفصیلات

iعربی زبان کے لفظ |اصل| کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئ ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مال گزاری) وہ موضع جس کا نام سرکاری کاغذات میں درج اور چھوٹے چھوٹے داخلی گانو یا کھیڑے اس سے ملحق ہوں","اچھی نسل کا","جو کسی سے ماخوذ یا مستفاد نہ ہو","خالص جس میں ملاوٹ یا بناوٹ کو دخل نہ ہو","سچ مچ کا","قاعدے کی رو سے درست","ملک فارس (ایران) کی ایک راگنی کا نام","نسب کا کھرا","وہ حرف جو کلمے کے مادے میں شامل اور اس کا جزو ہو (مزید فیہ کے بالمقابل)","کھرا (نقلی یا مصنوعی کی ضد)"]

اصل اَصْلی اَصْلی

اسم

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد ), صفت نسبتی

اصلی کے معنی

["١ - ملک فارس (ایران) کی ایک راگنی کا نام۔ (غنچۂ راک، 45)"]

["\"سرسید کا اصلی ذوق علمی و ادبی تھا۔\" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢٣٥)","\"یہ جگہ بھی میرا وطن اصلی نہیں۔\" (١٨٠٢ء، خود افروز، ١٥٣)","\"ترجمے کے قدرتی اور اصلی اسباب اور تھے۔\" (١٩٥٣ء، حکمائے اسلام، ٧٢:١)","\"بجائے اس کے کہ کاغذ کے پھول پنکھڑیاں بنائیے قدرت حق کا تماشا دیکھیے جہاں بھانت بھانت کے اصلی پھول اور پنکھڑیوں کے لازوال خزانے موجود ہیں۔\" (١٨٩٣ء، مقدمۂ شعر و شاعری، ٦١)","\"اس کی اصلی یعنی پہلی بیوی نے اپنے شوہر سے کہا کہ میں اسے کالی چیل بنا دوں گی۔\" (١٩٣٧ء، قصص الامثال، ٢١٣)","\"اس غزل میں پروانہ، پیمانہ، بت خانہ تین قافیے اصلی ہیں۔\" (١٨٦٩ء، غالب، خطوط، ٢٠١)","\"وہ تو اتنا بھی نہیں جانتا کہ یائے اصلی کیا ہے اور یائے زائدہ کیا۔\" (١٨٦٩ء، غالب، خطوط، ٢٨٠)","\"ترکیوں اور ایرانیوں میں خصومت جبلی اور مخالفت اصلی ہے۔\" (١٨٢٤ء، سیر عشرت، ٣٣)","\"اصلی نجیبوں کے لڑکے تلاش کیے جاتے جو شکل و صورت میں بھی اچھے ہوتے، کوئی کمی بھی ان کے اندر نہ ہوتی۔\" (١٩٧٠ء، غبار کارواں، ١٥)"]

["١ - ذاتی، جو کسی سے ماخوذ یا مستفاد نہ ہو؛ طبعی، فطری، پیدائشی۔","٢ - قدیمی؛ آبائی۔","٣ - حقیقی، واقعی، سچ مچ کا۔","٤ - خالص، جس میں ملاوٹ یا بناوٹ کو دخل نہ ہو، کھرا (نقلی یا مصنوعی کی ضد)۔","٥ - مقدم، پہلا، بنیادی۔","٦ - صحیح، قاعدے کی رو سے درست۔","٧ - وہ حرف جو کلمے کے مادے میں شامل اور اس کا جزو ہو(مزید فیہ کے بالمقابل)۔","٨ - پشیتنی، نسلی۔","٩ - اچھی نسل کا، خاندانی، نسبت کا کھرا۔","١٠ - [ مال گزاری ] \"وہ موضع جس کا نام سرکاری کاغذات میں درج اور چھوٹے چھوٹے داخلی گاؤں یا کھیڑے اس سے ملحق ہوں۔\" (اصطلاحات پیشہ وراں، 6 :8)"]

اصلی کے مترادف

ٹکسالی, جگری, قدرتی, ذاتی, مادی, حقیقی

آبائی, بنیادی, پشتینی, پہلا, پیدائشی, جبلی, حقیقی, خاص, خاندانی, ذاتی, صحیح, فطرتی, فطری, قدیمی, مقدم, نسلی, واقعی, ٹھیک

اصلی english meaning

(see under ‌اصل N.F.)actualauthenticbasicfactualfirstfundamentalgenuinenaturalOriginalpurerealsighttrueunadulteratedunmixedvision

شاعری

  • یہ جُھرّیاں نہیں‘ ہاتھوں پہ ضعف پیری نے
    چُنا ہے جامۂِ اصلی کی آستینوں کو
  • فرق

    کہا اُس نے دیکھو‘
    ’’اگر یہ محبت ہے‘ جس کے دو شالے
    میں لپٹے ہوئے ہم کئی منزلوں سے گزر آئے ہیں!
    دھنک موسموں کے حوالے ہمارے بدن پہ لکھے ہیں!
    کئی ذائقے ہیں‘
    جو ہونٹوں سے چل کر لہُو کی روانی میں گُھل مِل گئے ہیں!

    تو پھر اُس تعلق کو کیا نام دیں گے؟
    جو جسموں کی تیز اور اندھی صدا پر رگوں میں مچلتا ہے
    پَوروں میں جلتا ہے
    اور ایک آتش فشاں کی طرح
    اپنی حِدّت میں سب کچھ بہاتا ہُوا… سنسناتا ہُوا
    راستوں میں فقط کُچھ نشاں چھوڑ جاتا ہے
    (جن کو کوئی یاد رکھتا نہیں)
    تو کیا یہ سبھی کچھ‘
    اُنہی چند آتش مزاج اور بے نام لمحوں کا اک کھیل ہے؟
    جو اَزل سے مری اور تری خواہشوں کا
    انوکھا سا بندھن ہے… ایک ایسا بندھن
    کہ جس میں نہ رسّی نہ زنجیر کوئی‘
    مگر اِک گِرہ ہے‘
    فقط اِک گِرہ ہے کہ لگتی ہے اور پھر
    گِرہ در گِرہ یہ لہو کے خَلیّوں کو یُوں باندھتی ہے
    کہ اَرض و سَما میں کشش کے تعلق کے جتنے مظاہر
    نہاں اور عیاں ہیں‘
    غلاموں کی صورت قطاروں میں آتے ہیں
    نظریں جُھکائے ہوئے بیٹھ جاتے ہیں
    اور اپنے رستوں پہ جاتے نہیں
    بات کرتے نہیں‘
    سر اُٹھاتے نہیں…‘‘

    کہا میں نے‘ جاناں!
    ’’یہ سب کُچھ بجا ہے
    ہمارے تعلق کے ہر راستے میں
    بدن سنگِ منزل کی صورت کھڑا ہے!
    ہوس اور محبت کا لہجہ ہے یکساں
    کہ دونوں طرف سے بدن بولتا ہے!
    بظاہر زمان و مکاں کے سفر میں
    بدن ابتدا ہے‘ بدن انتہا ہے
    مگر اس کے ہوتے… سبھی کُچھ کے ہوتے
    کہیں بیچ میں وہ جو اِک فاصلہ ہے!
    وہ کیا ہے!
    مری جان‘ دیکھو
    یہ موہوم سا فاصلہ ہی حقیقت میں
    ساری کہانی کا اصلی سِرا ہے
    (بدن تو فقط لوح کا حاشیہ ہے)
    بدن کی حقیقت‘ محبت کے قصے کا صرف ایک حصہ ہے
    اور اُس سے آگے
    محبت میں جو کچھ ہے اُس کو سمجھنا
    بدن کے تصّور سے ہی ماورا ہے
    یہ اِک کیفیت ہے
    جسے نام دینا تو ممکن نہیں ہے‘ سمجھنے کی خاطر بس اتنا سمجھ لو
    زمیں زادگاں کے مقدر کا جب فیصلہ ہوگیا تھا
    تو اپنے تحفظ‘ تشخص کی خاطر
    ہر اک ذات کو ایک تالہ ملا تھا
    وہ مخصوص تالہ‘ جو اک خاص نمبر پہ کُھلتا ہے لیکن
    کسی اور نمبر سے ملتا نہیں
    تجھے اور مجھے بھی یہ تالے ملے تھے
    مگر فرق اتنا ہے دونوں کے کُھلنے کے نمبر وہی ہیں
    اور ان نمبروں پہ ہمارے سوا
    تیسرا کوئی بھی قفل کُھلتا نہیں
    تری اور مری بات کے درمیاں
    بس یہی فرق ہے!
    ہوس اور محبت میں اے جانِ جاں
    بس یہی فرق ہے!!
  • مجھے اچرج یہی آتا پیا کے پان کھانے کا
    نجانوں کیا سبب یاقوت اصلی کے رنگانے کا
  • یہ جھریاں نہیں ہاتھوں پہ ضعف پیری نے
    چنا ہے جامہ اصلی کی آستینوں کو

محاورات

  • اپنی اصالت (- اصل یا اصلیت) پر آنا / جانا
  • اصلیت / اصلیت پر آنا
  • بہیئت اصلی ہونا

Related Words of "اصلی":