اعزازیہ

{ اِع (کسرہ ا مجہول) + زا + زِیَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ عربی کے لفظ |اعزاز| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی اور |ہ| بطور لاحقۂ تانیث لگائی گئی ہے۔

["عزز "," اِعْزاز "," اِعْزازِیَہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : اِعْزازِیے[اِع + زا + زِیے]
  • جمع : اِعْزازِیے[اِع + زا + زِیے]
  • جمع غیر ندائی : اِعْزازِیوں[اِع + زا + زِیوں (و مجہول)]

اعزازیہ کے معنی

١ - وہ رقم جو کسی کارکن کو اعتراف خدمت کے طور پر دی جائے اور اجرت یا تنخواہ نہ ہو، (انگریزی میں) آنریریم (Honorarium)، جیسے : انھیں اس کام کے بالمقابل بطور اعزازیہ پانسو روپے ماہانہ پیش کیے جاتے ہیں۔