اعلا
{ اِع + لا }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٤ء کو "تہذیب الاخلاق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["علو "," اِعْلا"]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
اعلا کے معنی
١ - اونچا کرنے کا عمل، بلند کرنا، اوج دینا (بیشتر مضاف)۔
اعلائے فضیلت ہے صلائے حسد و بغض اظہار جہالت ہے نشان امن و اماں کا (١٩١٠ء، بہارستان، ظفر علی خان، ٦٠٧)