حالت فاعلی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Haalat-e-faili meanings and details
حالت فاعلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ حا + لَتے + فا + عِلی }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |حالت| کے بعد کسرۂ صفت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم |فاعل| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٩٧٣ء کو "جامع القواعد (حصہ نحو)" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث )
حالت فاعلی کے معنی
١ - [ قواعد ] کسی اسم کی وہ حالت جب وہ فاعل کی حیثیت سے کام کرے، فاعل ہونے کی حالت۔
"جو کے ساتھ حالت فاعلی میں علامت فاعل "نے" نہیں آتی۔" (١٩٧٣ء، جامع القواعد (حصۂ نحو)، ٧٢)