اعلامیہ کے معنی

اعلامیہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِع (کسرہ ا مجہول) + لا + مِیَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |اعلام| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگا کر |ہ| بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے |اعلامیہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٥٣ء کو "سرروز، مراد" میں مستعمل ملتا ہے۔

["علم "," اِعْلام "," اِعْلامِیَہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : اِعْلامِیے[اِع + لا + مِیے]
  • جمع : اِعْلامِیے[اِع + لا + مِیے]
  • جمع غیر ندائی : اِعْلامِیوں[اِع + لا + مِیوں (و مجہول)]

اعلامیہ کے معنی

١ - سرکاری اعلان، حکومت کی جانب سے شائع کیا ہوا خبر نامہ (انگریزی) کیمونکے (Communiqune)۔

"اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی شخص ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے اجازت نامے کے بغیر گھی اور چاول بیرون ریاست نہیں لے جاسکتا۔" (١٩٥٣ء، سرروز، مراد،٣، ٢:٥٩)

اعلامیہ english meaning

["communiqué"]

Related Words of "اعلامیہ":