اعلی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word aala meanings and details

اعلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَع + لا (ا بشکل مد) }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل |عالی| کی تفضیل |اعلٰی| بنا۔ اردو میں صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

["علو "," اَعْلٰی"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اعلی کے معنی

["١ - مقام و مرتبہ یا سطح میں بہت بلند، بلندتر، سب سے اونچا، ارفع۔","٢ - عمدہ، بہت عمدہ، ہر اعتبار سے بہتر، فائق تر۔","٣ - بالاتر، منزہ و مبزا (بیشتر ارفع کے ساتھ)۔"]

[" سب سے بات ہے ان کی بالا سب سے اونچے سب سے اعلٰی (١٩٠٢ء، جذبات نادر، ٢٣:١)","\"اس نے رومیوں کے اعلٰی تمدن . میں پرورش پائی ہے۔\" (١٩١٠ء، فلپانا، ٤٨)","\"ثبوت کی شان اس سے بدرجہاں ارفع اعلٰی ہے۔\" (١٩١٢ء، سیرۃ النبیۖ، ٣٣٧:٢)"]

["١ - بلند فطرت انسان، اونچے درجے کا شخص، معزز آدمی (بیشتر ادنٰی کے بالمقابل)۔","٢ - [ ظرف ] اوپر، بلند مقام۔"]

["\"ہر ایک ادنٰی و اعلٰی سے قاف تک عزت کرے گا۔\" (١٩٠٢ء، آفتاب شجاعت، ١٨:١)","\"اس وجہ سے اعلٰی سے اسفل کی تیزی کے ساتھ آتا ہے۔\" (١٨٨٣ء، صید گاہ شوکتی، ٢٠٦)"]

اعلی کے مترادف

اتم, بڑا, سپریم, جلیل, کبیر, جنرل, کلاسک, کلاسیکی, اکبر, اونچا, برتر, نفیس

اعلی کے جملے اور مرکبات

اعلی حضرت, اعلی علیین

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!