افتتاح کے معنی

افتتاح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِف + تِتاح }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(طبیعت، دل وغیرہ کی) کشادگی","(کسی بند جگہ کے) کھولنے یا کھولے جانے کا کام","آغاز کار کی تقریب","بے نقاب کرنا","پارلیمنٹ یا کونسل کا افتتاح جو بادشاہ یا گورنر کرتا ہے۔ اس کے بعد معمولی کارروائی شروع ہوتی ہے","شروع کرنا","ظاہر کرنا","وا کرنا یا ہونا","کسی تعلیم گاہ۔ اسپتال وغیرہ کے اجرا کی رسم ادا کرنا","کسی کام، ادارے یا جلسے وغیرہ کی ابتدا یا آغاز"]

فتح اِفْتِتاح

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

افتتاح کے معنی

١ - (کسی بند جگہ کے) کھولنے یا کھولے جانے کا کام، وا کرنا یا ہونا۔

"امتحان کے بعد تا افتتاح اسکول تم کہاں رہو گے۔" (١٩١٤ء، مکاتیب شبلی، ١٥٨:٢)

٢ - کسی کام، ادارے یا جلسے وغیرہ کی ابتدا یا آغاز، آغاز کار کی تقریب۔

"اردو زبان میں آپ بیتی لکھنے کا افتتاح کرتا ہوں۔" (١٩١٩ء، آپ بیتی، حسن نظامی، ٤)

٣ - (طبیعت، دل وغیرہ کی) کشادگی، رفع انقباض، بستگی خاطر دور ہونا۔

"وو نہیں برکت اور میمنت فاتحہ سے مجھ بسے دل کے دلے کوں ایک انشراح اور افتتاح ظاہر ہوا۔" (١٧٣٢ء، کربل کتھا، ٣٩)

افتتاح کے مترادف

ابتدا, آغاز, شروع, کھولنا

آغاز, ابتدا, اجرا, شروع, مہورت, کھولنا

افتتاح english meaning

beginninghindermostinaugural ceremony or functioninaugural ceremony or funtioninaugurationopeningopening ceremonyrear

Related Words of "افتتاح":