افراط کے معنی

افراط کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِف + راط }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج، مثنویات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آگے بڑھنا","ات گت","بہت زیادہ کرنا","تفریط کے بالمقابل","حد اعتدال سے بڑھ جانا"]

فرط اِفْراط

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

افراط کے معنی

١ - فراوانی، کثرت، بہتات۔

"خود روپھل پھلاری کی افراط ہے۔" (١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ٤١:١)

٢ - حد اعتدال سے بڑھ جانا، تجاوز، تفریط کے بالمقابل۔

 اوروں میں نظر جو آئیں اغلاط تفریط ہو ان میں خواہ افراط (١٩٢٧ء، تنظیم الحیات، ٦٤)

افراط کے مترادف

کثرت, زیادتی

ازحد, ازویاد, افزائش, افزونی, بہتات, تجاوز, توقیر, زیادتی, فراوانی, فَرَطَ, کثرت

افراط کے جملے اور مرکبات

افراط زر

افراط english meaning

excesssuperfluityabundanceplenty.a weak or feeble personexuberanceplentySuperabundancesurplusuper limit or extermity (of something)

شاعری

  • افراط گریہ سے ہوئیں آبادیاں خراب
    سیلاب میرے اشک کے اژدر بہک گئے
  • زرکی افراط ہوگئی ہے بہت
    ہرگھڑی دل کا بھاؤ گرتا ہے
  • دور رہ افراط اور تفریط سے
    بے گہ و گہ رکھ نگاہ امروسط
  • افراط گریہ سے ہوئیں آبادیاں خراب
    سیلاب میرے اشک کے از حد بہک گئے
  • داغ چیچک نہ اس افراط سے تھے مکھڑے پر
    کن نے گاڑی ہیں نگاہیں ترے رخسار کے بیچ
  • داغ چیچک ن اس افراط سے تھے مکھڑے پر
    کن نے گاڑی ہیں نگاہیں تیرے رخسار کے بیچ
  • نخچیر گاہ عشق میں افراط صید سے
    روح الامیں کا نام شکار زبوں ہوا
  • افراط شوق میں تو روہت رہی نہ مطلق
    کہتے ہیں میرے منھ پر اب شیخ و شاب کیا کیا

Related Words of "افراط":