سر افرازی کے معنی
سر افرازی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَر + اَف + را + زی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ مرکب |سرافراز| ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٠٣ء سے "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
سر افرازی کے معنی
١ - سر بلندی، عزت و توقیر، مرتبے میں ترقی، بہتری، برتری۔
خیمہ سے باہر آیا وہ غازی کی یساروں یمیں سرافرازی (١٨٥٧ء، مثنوی بحرالفت، ٧٣)
٢ - تکبر (ماخوذ: نوراللغات)۔