افسردہ کے معنی

افسردہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَف + سُر + دَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان مصدر |افسردن| سے صیغہ حالیہ تمام |افسردہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(١) بجھا ہوا","(٢) (مجازاً) سرد","اداس نڈھال","بجھا بجھا سا","پژمردہ (کرنا۔ ہونا کے ساتھ)","دل گیر","مُرجھایا ہوا","ملول (طبیعت، دل وغیرہ)","ٹھنڈا (شعلہ یا ایندھن وغیرہ)","ٹھٹرا ہوا"]

افسردن اَفْسُرْدَہ

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

افسردہ کے معنی

١ - بجھا ہوا، ٹھنڈا (شعلہ یا ایندھن وغیرہ)۔

 شعلے پیدا کر دیے خاکستر افسردہ میں زندگی کی لہر دوڑا دی حیات مردہ میں (١٩١٣ء، شکریۂ یورپ، ٧)

٢ - [ مجازا ] سرد، دھیما، فرو۔

"برہان الملک کا ہنگامہ افسردہ ہو گیا۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٢٧٣:٥)

٣ - پژمردہ، اداس، نڈھال، بجھا بجھا سا، ملول (طبیعت، دل وغیرہ)۔

"آج طبیعت کچھ افسردہ ہے مستعدی سے کام نہ ہو سکا۔" (١٩٢٤ء، روز نامچۂ حسن نظامی، ١٨٩)

افسردہ کے جملے اور مرکبات

افسردہ خاطر, افسردہ دل, افسردہ پستاں, افسردہ جاں, افسردہ طبع

افسردہ english meaning

Frozenfrigidbenumbed; witheredfaded; dispiritedlow spiritedmelancholy.benumbed ; deprived of sensationbleakdejectedDepressedextinctextinguishedextinguished ; extinctmelancholyPlaintivespiritlesstreacherouswithered

شاعری

  • افسردہ نہ تھا ایسا کہ جوں آب زدہ خاک
    ندی تھا‘ بلا تھا‘ کوئی آشوب جہاں تھا
  • شاعر کی نوا ہو کہ مُغّنی کا نفس ہو
    جس سے چمن افسردہ ہو وہ بادِ سحر کیا
  • ہزاروں اشک قرباں‘ اس کے افسردہ تبسم پر
    چھپالی مسکرا کے جس نے شدت دردِ پنہاں کی
  • ظالم مرا ہے نالہ افسردہ اس طرح
    شمشیر جیوں بجھاوے ہے آہنگر آب میں
  • صاف دُردی کشِ پیمانہ جم ہیں ہم لوگ
    وائے ! وہ بادہ کہ افسردہ انگور نہیں
  • افسردہ دل کے اسطے کیا چاندنی کا لطف
    لپٹا پڑا ہے مردہ سا گویا کفن کے ساتھ
  • ہوائے ابر میں گرمی نہیں جو تو نہ ہو ساقی
    دم افسردہ کر دے منجمد رشحات باراں کو

محاورات

  • افسردہ دل افسردہ کند انجمنے را

Related Words of "افسردہ":