الحمد کے معنی

الحمد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَل + حَمْد }

تفصیلات

iاصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |حمد| سے پہلے عربی حرف|ال| بطور حرف تعریف لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٠ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["قرآن شریف کی سب سے پہلی سورة فاتحہ کی ابتدا اس لفظ سے شروع ہوتی ہے اور ہندوستان میں اس سورت کا نام بھی یہی پڑگیا ہے"]

اسم

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )

الحمد کے معنی

١ - [ لفظا ] تعریف، شکر، (مراداً) سورۂ فاتحہ کا پہلا کلمہ جس سے کتاب اللہ کا آغاز ہے۔

"الحمد میں جو یہ ال ہے اس کو لام تعریف کہتے ہیں۔" (١٩٧٢ء، مقصود کائنات، ١٥)

٢ - قرآن پاک کی پہلی سورت، سورۂ فاتحہ۔

 قبر پر الحمد پڑھ کر دوست سے میں نے کہا ہم گریباں چاک ماتم میں ترے دلدار ہیں (١٩١٠ء، سرور (درگاہ سہائے)، خمکدۂ سرور، ٢٦)

الحمد کے مترادف

فاتحہ

تعریف

الحمد english meaning

to chuck food, grain, into the mouth

شاعری

  • شاہان جہاں فخر سے دیتے تھے جنھیں باج
    وہ قبر میں ہیں سورہ الحمد کے محتاج
  • بخت انوں کے ہیں بڑے الحمد للہ شکر کر
    چاک نا ہوے تیوں اسپند کرے ہندستانی
  • نہ ٹوک الفت کے داغ کو اب نظر لگا مت کہیں تو انشا
    ٹک اس پہ الحمد پھونک پڑھ کر کہ ہے یہ چشم و چراغ اپنا
  • بادل ہو تری نیہ میں پھرتا ہوں گلستان میں
    الحمد للہ بارے مےں گھر تھے ہوا فارغ
  • بوئے یوسف سے ہوا تازہ دماغ یعقوب
    للہ الحمد صبا مصر سے کنعاں آئی
  • للہ الحمد کو اس دور زمستان میں بھی جوش
    نفس گرم و دل شعلہ فشاں باقی ہے!
  • لوائ الحمد ہے کس طرح سے دست ید اللہ میں
    وہ دیکھیں جن کو اس طاقت پہ تھی دنیا میں حیرانی
  • لللہ الحمد راج گدی پر
    متمکن ہوا وہ فیض رساں
  • درد نے جا اس میں کی اک سوز پنہاں ہو گیا
    للہ الحمد اب مرا دل بھی مسلماں ہو گیا

محاورات

  • اگر الحمد خواہی صد بخواند
  • سیدھی الحمد بھی پڑھنی نہیں آتی

Related Words of "الحمد":