امبر
{ اَم + بَر }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
امبر کے معنی
١ - آسمان: کرّۂ ہوا، فضا، بادل۔
اے امبر کے چمکتے تارو اے گھر کے در اور دیوارو (١٨٨٤ء، بیوہ کی مناجات، ١٤)
٢ - لباس، چادر، غلاف، اوڑھنا (پلیٹس)، عموماً مرکبات میں مستعمل، جیسے: باگھمبر ( باگھ + امبر)، سویتا مبر (سویت + امبر)۔
"دگمبر مرکب ہے دگ اور امبر سے اور دگ سنسکرت میں سمت کو کہتے ہیں اور امبر چادر کو۔" (١٨٦٨ء، رسوم ہند، ٢٢)
٣ - عنبر، زعفران؛ ہونٹ، راجا کی پوشاک، دسواں نچھتر (پلیٹس)۔ (جامع اللغات، 370:1)
مترادف
آسمان, چادر