انجام کے معنی
انجام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اَن + جام }
تفصیلات
١ - انتہا، آخر، اختتام، آغاز کی ضد۔, m["بعد میں آنے والا","س انتمہ","(قیامت میں) جزا و سزا کے موقف میں فیصلہ","آغاز کی ضد","پورا کرنا","پورا ہونا","ژند انتامہ","مکمل کرنا"]
اسم
اسم مجرد
انجام کے معنی
١ - انتہا، آخر، اختتام، آغاز کی ضد۔
انجام کے مترادف
آخر, اتمام, خاتمہ, ختم, طے, عاقبت, کمال, مآل
آخر, اختتام, اخیر, انت, انتہا, تکمیل, حاصل, حد, حشر, خاتمہ, سِرا, عاقبت, غایت, مآل, مرنا, موت, نتیجہ, نہایت
انجام کے جملے اور مرکبات
انجام بیں, انجام کار, انجام کو
انجام english meaning
attentionclose conclusionendFinishinclinationissueperformanceregard applicationresultTerminationthe act of running to wardsvexation
شاعری
- سوال میں نے جو انجام زندگی سے کیا
قدِ خمیدہ نے سُوے زمیں اشارت کی - کرتا ہوں میں جو نالے سر انجام باغ میں
مُنہ دیکھو پھر کریں گے ہم آواز میرے بعد - جگر آہ انجام و آغازِ اُلفت
سکوت آخر آخر‘ فغاں اوّل اوّل - ستارے سوگئے انگڑائی لے کر
کہ افسانے کا انجام آرہا ہے - فسانہ خواں دیکھنا شبِ زندگی کا انجام تو نہیں ہے
کہ شمع کے ساتھ رفتہ رفتہ مجھے بھی کچھ نیند آرہی ہے - انجام وفا یہ ہے جس نے بھی محبت کی
مرنے کی دعا مانگی‘ جینے کی سزا پائی - صبح کو دیکھ لے اس شمع کا انجام کوئی
جس نے پھونکا شبِ امید میں پروانے کو - میرے انجام سے ہنسنے کی تمنا نہ کرو
کم ہی بدلے گی گلستاں کی ہوا میرے بعد - میرے آنسو میری پلکوں پہ لرزنے نہ دیئے
لطفِ انجام بھی لینے نہیں دیتی دنیا - یوں تو معلوم ہے انجام دُعا کیا ہوگا
دل کی تسکیں کے لئے ہاتھ اٹھا لیتے ہیں
محاورات
- آغاز بد کا انجام بد ہے
- انجام بخیر ہونا
- انجام پانا
- انجام پذیر ہونا
- انجام پرنظر ہونا
- انجام نظر آنا
- انجام کو پہنچانا
- انجام کو پہنچنا
- بخیر انجام ہونا
- بدکارے را بد انجام