انکار کے معنی
انکار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اِن + کار }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٠٨ء کو "داستان فتح جنگ (اعظم)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(خواہش یا طلب وغیرہ کی) تعمیل سے عدم آمادگی کا اظہار","تسلیم نہ کرنا","جواب میں نہیں کرنا","دیکھئے: آنک","عدم تسلیم","مخالفت (کرنا۔ ہونا کے ساتھ) (نَکَرَ۔ نہ ماننا)","نہ ماننا","نہیں کردینا","نہیں کرنا","کسی بات کو نہ ماننا"]
نکر اِنْکار
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
انکار کے معنی
"اس اقرار سے انکار نہیں کہ مرزا بدنصیب نے تکلیفیں بھگتیں۔" (١٩٠١ء، شاہین و دراج، ٦)
دینا ہی پڑے بوسۂ لب وصل میں ان کو انکار غرض دے زباں ہو نہیں سکتا (١٩٠٣ء، نظم نگاریں، ٣٣)
ساغر میں یہ افشردۂ انگور ہے اے شیخ اس چیز سے حضرت کو بھی انکار نہ ہو گا (١٩٣٢ء، ریاض رضوان، ١)
انکار کے مترادف
سلب, کفر, نفی
اِبا, اجتناب, اعتراض, اعراض, انحراف, پرہیز, روگردانی, عذر, مخالفت, مکرنا, نا, ناقبولی, نامنظوری, نفی, نہیں
انکار کے جملے اور مرکبات
انکار اقراری
انکار english meaning
denialnegationdisavowaldisclaimer; refusaldisallowance; contradiction; Objection; rejection.a pluga stoppera stopplecontradictioncorkdecliningdisvowalgenuineidiomaticobjectionprotestpurerealrefusalsimple
شاعری
- کبھی اقرار ملنے کا کبھی انکار کرتے ہو
ٹھہرےتے تم نہیں اک بات پر دل کس طرح ٹھہرے - کبھی اقرار ہے تجھ کو کبھی انکار وصال
بات تیری نہ اٹھائی نہ دھری جاتی ہے - نہیں انکار ممکن ہے کبھی تصدیق عینی سے
تو پھر تطبیق عقلی چاہیے تحقیق عینی سے - تلخی کو ہکن و عمر خضر دی مجھ کو
نہیں ملنا انہیں منظور اور انکار نہیں - ہاں نہیں جھوٹ رہی دونوں سے برسوں تیری
مجھ سے اقرار رہا غیر سے انکار رہا - کہے شیخ کچھ مجہ کوں انکار نئیں
کسی بست کا کچہ مجھے چار نئیں - چھپ نہیں سکتا کبھی انکار سے توبہ شکن
خود بخود بو دینے لگتا ہے دہن مے نوش کا - ہم سے انکار ملاقات ہے غیروں سےملاپ
آپ چل نکلے ہیں کچھ آج کل اے یار بہت - فیصلہ بوسوں کا گر لو کہ پھر انکار نہ ہو
کوئی گنجلک نہ رہے‘ وقت پہ تکرار نہ ہو - کچھ گومگو ہے یارو یہ امر بندگی کا
انکار ہے اچنبھا اقرار ہے تعجب
محاورات
- جرم سے انکاری یا منکر ہونا
- ضامن نہ ہووے باپ کا یہ ضامنی گھر پاپ کا، اس سے بھلا دکھ پاپ کا زیں قول وفعل انکاربہ
- نہ انکارمی کنم نہ ایں کار می کنم