بھاگ کے معنی

بھاگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بھاگ }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |بھاگیہ| سے ماخوذ اردو زبان میں |بھاگ| مستعمل ہے اردو میں اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء میں "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(امر) بھاگنا کا","(ریاضی) تقسیم","اچھی قسمت","بانٹ بٹوارہ","تقدیر یا بخت","تمام کا ایک حصہ","جلدی چل (س بھج ۔ بھگانا)","جنس میں حصہ","محیط دائرے کا تین سو آٹھواں حصہ","کسی بیوپار یا ورثہ میں حصہ"]

بھاگیہ بھاگ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : بھاگوں[بھا + گوں (واؤ مجہول)]

بھاگ کے معنی

١ - نصیب، قسمت، بخت۔

"اسے وہی کرنا پڑا جو عورت کی حیثیت سے اس کے بھاگ میں لکھا تھا۔" (١٩٥٢ء، آگ کا دریا، ١٢٨)

٢ - اچھا نصیب، بخت خوب، خوش قسمتی، اقبال۔

"اگر بھاگ سے گھر بیٹھے ایسا برمل گیا تو گویا بنا جتن دل کی آرزو پوری ہوئی۔" (١٩٣٨ء، شکنتلا، اختر حسین، ٩٤)

٣ - مانگ، پیشانی، ماتھا۔ شبد ساگر، 3636:7

"اگر کچھ باقی نہ رہے پورے پورے بھاگ ہو جاویں تو نہایت منحوس ہے۔" (١٨٨٠ء کشاف النجوم، ١٠٢)

٤ - روپیہ کا آدھا، اٹھنی۔ شبد ساگر، 3636:7

 گدی والے راجہ سے لے کر کملی والے منگتے تک بھاگ اپنی اپنی پرالبدھ کا ہر اک کو اس نے بانٹا (١٩٠١ء، جنگل میں منگل، ٣٣٩)

٥ - [ ریاضی ] تقسیم، تقسیم کا عمل یا قاعدہ۔

 تمام سامان بھاگ کے ہیں خوشی محبت کے لاگ کے ہیں سویار بن دن یہ آگ کے ہیں یہ ہوری جل جائے یار دیکھو (١٨٦٥ء، کلیات ضامن، ١٠٧)

٦ - حصہ، بخرہ؛ ورثہ۔

٧ - لگان، مزروعہ آراضی کا کرایہ، زرعی پیدوار کا محصول۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 27:6)

٨ - خوشی، مسرت۔

بھاگ کے مترادف

تقدیر, رکن, لکھا, نصیب, بخرہ, جزو

بانٹ, بٹوارہ, بھاجی, بھاگڑ, پارچہ, تقسیم, جز, درجہ, دوڑ, رقم, طالع, مالگزاری, محصول, نصیب, ٹکڑا, کرم, کسر, کھنڈ

بھاگ english meaning

barrierdestinydivisionescapefarefencefoolishfortuneharshness of languageimpedimentlightlot good fortuneobstacle or wallportionrunrunawaysharestupid [A]very thin cloth

شاعری

  • جلتا ہے دشت چار طرف بھاگ بھاگ ہے
    جانیں بچاؤں تیغ کے پانی میں آگ ہے
  • کیا غضب ہے تری چتون میں ہری آگ بھری
    تو بھی کچھ قہر ہے اللہ اری بھاگ بھری
  • لگی دھڑ دھڑانے غضب کی جو آگ
    پڑیں اوس میں جا جس کے پھوٹے ہیں بھاگ
  • ازل تھے بی بی فاطمہ بھاگ ساجے
    کہ جلوے دمامے عرش میانے باجے
  • نہ کیونکر بن کے بن ٹیسو کے پھولوں کے نظر آویں
    جو جنگل جی سے جوگی آپ لیویں بھاگ کا جوڑا
  • آنکھ او ایک کی دوڑے ہے کفک پر تیرے
    پاؤں سے لگ کے ترے مہندی کو کچھ بھاگ لگے
  • عید کا چاند ہوئے نام ہی سن جاہ کا تم
    دیکھیں اب اور کوئی روز میں کیا بھاگ لگے
  • جب سیں لایا عشق نے فوج جنوں
    عقل کے لشکر میں بھاگا بھاگ ہے
  • فوج دشمن میں برستی آگ تھی
    ہر طرف لشکر میں بھاگا بھاگ تھی
  • جس نے خلوت میں حضوری کا مزا پایا تراب
    حلق سے وحشت ہے اس کو سب سے بھاگا بھاگ ہے

محاورات

  • آئے بیر بھاگے پیر
  • آئے پیر (میر) بھاگے بیر
  • آپ آئے بھاگ آئے
  • آپ سنے راگ سے فقیر سنے بھاگ سے
  • آگل کھیتی آگے آگے پچھلی کھیتی بھاگ جاوے
  • آندھی آﺋﮯ بیٹھ جاﺋﮯ مینہ آﺋﮯ بھاگ جاﺋﮯ
  • آندھی آئے بیٹھ جائے‘ مینہ آئے بھاگ جائے
  • آیا رمضان بھاگا شیطان
  • اپنا اپنا لہنا (اپنا اپنا بھاگ)
  • اپنی پرچھائیں سے بھاگنا / ڈرنا

Related Words of "بھاگ":