انگوٹھی کے معنی

انگوٹھی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَن (ن مغنونہ) + گُو + ٹھی }

تفصیلات

١ - انگشتری ۔ خاتم ۔ انگلیوں میں پہننے کا ایک زیور, iسنسکرت الاصل لفظ |انگشت+ک| سے اُنگوٹھ| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["انگلیوں میں پہننے کا ایک زیور","جمع : انگوٹھیاں ، انگوٹھیوں","سونے یا چاندی کا حلقہ جو بطور زیور انگلی میں پہنتے ہیں"]

انگشٹ+ک اَنْگُوٹھا اَنْگُوٹھی

اسم

اسم ( مؤنث ), اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : اَنْگُوٹِھیاں[ان (ن مغنونہ) + گُو + ٹھیاں]
  • جمع غیر ندائی : اَنْگُوٹِھیوں[اَن (ن غنہ) + گُو + ٹِھیوں (و مجہول)]

انگوٹھی کے معنی

١ - انگشتری ۔ خاتم ۔ انگلیوں میں پہننے کا ایک زیور

١ - سونے یا چاندی کا حلقہ جو بطور زیور انگلی میں پہنتے ہیں، انگشتری، خاتم، مندری۔

"انگوٹھی . حضرت عثمان کے ہات سے ایک کنویں میں گر گئی۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ١٩١:٢)

انگوٹھی کے مترادف

, چھاپ

انگشتری, چھاپ, چھلّا, خاتم, رِنگ, مندری, مُندری

انگوٹھی english meaning

finger-ring; toe-ringA ring worn on the fingerFinger ring

شاعری

  • کنکر میں کیتک کو کیا نو رنگین
    کہ بھٹلا انگوٹھی پو کرتے نگیں
  • ابن علی کی لش کو آسیب دے گیا
    انگلی شہید کرکے انگوٹھی تو لےگیا
  • ہم انگوٹھی کے زور سے آئے
    واں سے رستم نہ جی بچا لائے
  • شہ انگوٹھی کو لے ہوا خوشنود
    کہا بر آیا دل کا اب مقصود
  • انگوٹھی لعل کی دکھلا کے پل میں
    پری رونے مرے دل کو چھیلا ہے
  • پہنے نبولی انگوٹھی وہ پری کا ٹکڑا
    دیدہ تر میں ہے لعل جگری کا ٹکڑا
  • بدلے کی انگوٹھی ڈھیلی پائی
    دست آویز اس کے ہاتھ آئی
  • دکھن ہے نگینا انگوٹھی ہے جگ
    انگوٹھی کوں حُرمت نگینا ہے لگ
  • انگوٹھی ایسی بناتے نہیں دمامہ کی
    چڑھایا تم نے ہے سمدھن بہت نشانِ خراب
  • ترے مُکھ کی لٹاں نیں ہیں کہ دو ناگ
    سلیماں کی انگوٹھی کے ہیں رکھوال

محاورات

  • سونے کی انگوٹھی پیتل کا ٹانکا۔ ماں چھنال پوت بانکا
  • میاں ‌ہاتھ ‌انگوٹھی ‌بیوی ‌کے ‌کان ‌پات۔ ‌لونڈی ‌کے ‌دانت ‌مسی یہ ‌تینوں ‌کی ‌ایک ‌بات

Related Words of "انگوٹھی":