شمشیر کے معنی
شمشیر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شَم + شِیر }تلوار، تیغ
تفصیلات
iفارسی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["درندہ کا مرکب","ناخن اور شیر","تلوار جو بیچ میں سے خمدار ہو","گنجفہ میں ایک بازی"],
اسم
اسم آلہ ( مؤنث - واحد ), اسم
اقسام اسم
- جمع : شَمْشِیریں[شم + شی + ریں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : شَمْشِیروں[شَم + شی + روں (و مجہول)]
- لڑکا
شمشیر کے معنی
"ایک برہنہ آدمی شمشیر لیے ہوئے مجھ پر وار کرنے کے لیے لپکا۔" (١٩٧٨ء، براہوی لوک کہانیاں، ١١٣)
شمشیر کے مترادف
تیغ, سیف
تلوار, تیغ, حسام, سروہی, سَیف, شم, صمصام, کرپان, کھانڈا
شمشیر کے جملے اور مرکبات
شمشیر زن, شمشیر بردار, شمشیر بکف, شمشیر زنی, شمشیر عریاں, شمشیر کشیدہ, شمشیر گلی, شمشیر گیر, شمشیر ہلالی, شمشیر حصرمی, شمشیر خدا, شمشیر دم, شمشیر دوست, شمشیر دوسر, شمشیر رانی, شمشیر بندی, شمشیر پہن, شمشیر تابدار, شمشیر تیز, شمشیر جنگ, شمشیر بازی, شمشیر بدست, شمشیر براں, شمشیر برہنہ, شمشیر بند, شمشیر آبدار, شمشیر باز, شمشیر ادا
شمشیر english meaning
A scimitarsworddisplay [P~نمودن show]likenessresemblancescimitar ; swordShamsher
شاعری
- کیونکہ نقاش ازل نے نقش ابرو کا کیا
کام ہے اِک تیرے مُنہ پر کھینچنا شمشیر کا - غیروں پہ اگر کھینچو گے شمشیر تو خوباں
اک اور مری جان پہ بیداد کرو گے - صفت ظلم میں یکسان ہے ستمگر کم وبہیں
آب رکھتی ہے بسان دم شمشیر چھری - رکھتے ہیں آب اپسی موتی سے دانت تیرے
آب رکھتی ہے بسان دم شمشیر چھری - تیرا خنجر ہے نہنگ ایسا کہ غرق زہر اب
تیری شمشیر وہ اژدر ہے کہ ہے آتش دم - سٹ نین کی شمشیر کی اوجھڑ ولی کے دل پر
تیرے شکارستاں میں یو نخچیر ہے پالا ہوا - دل نے کب دیکھا مہ نو کو جو ابرو کافر
لے کے شمشیر ہے سینہ پہ مرے آن چڑھا - ظفر تج گھر ہے چاکر ہور وندیاں کی صف پہ تو ور ہے
بہے طوفاں کا لہر ہو تری شمشیر کا پانی - اِسسے شمشیر دوسر آس سے نظر لڑتی تھی
ہاتھ پڑتا تھا کہیں آنکھ کہیں پڑتی تھی - نہ اے بے مہر مجھ پر ایک تو ہی برسر کیں ہے
ہمیشہ ابروے شمشیر بھی جوہر سے پرچیں ہے
محاورات
- آئینۂ شمشیر میں جلوۂ عروس مرگ دیکھنا
- آب شمشیر (پلانا) سے سیراب کرنا
- آب شمشیر (پلانا) سے سیراب ہونا
- اسپ وزن و شمشیر وفادار کہ دید
- بخونریزی بود چالاک شمشیر یکہ خم دارد
- برق شمشیر تڑپ کر گرنا
- برق شمشیر چمکنا
- تلسی جپے تو رام جپ اور نام مت لے۔ رام نام شمشیر ہے جم کے سر میں دے
- رام نام شمشیر پکڑلی کرشن کٹارا باندھ لیا دیا دھرم کی ڈھال بنالے جم کا دوارا جیت لیا
- زیر شمشیر ہونا