اٹکن بٹکن کے معنی
اٹکن بٹکن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
تفصیلات
١ - چھوٹے بچوں کا کھیل جس میں کئی لڑکے اپنی دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو زمین پر ٹیک کربیٹھ جاتے ہیں۔ایک لڑکا سب کے پنجوں پرانگلی رکھتا ہوا کہتا ہے۔ اٹکن۔ بٹکن۔دہی چٹکن۔اگلاجھولے ۔بگلاجھولے۔ ساون ماس کریلا بھولے۔پھول پھول کی بالیاں۔باباگئے گنگا۔لائےسات پیالیاں ۔پیالی ٹوٹ گئی۔نیولے کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔جس لڑکے پرآ خری لفظ پڑتا ہے ۔ اس سے پوچھتا ہے کہ تو کھنڈا لے گا یاچھری اگر وہ کھنڈا لے گا تو اسکا ہاتھ اٹھا کر اس کے منہ پررکھتا ہے۔ اور کہتاہے کہ تیری ماں کا پیٹ ٹھنڈا۔اور اگر وہ کہتا ہے چھری تو کہتا ہے کہ تیری ماں بری, m["اٹکن مٹکن وہی چٹاخن اگلا جھولے بگلا جھولے ساون ماس کریلا پُھولے پھول پھول کی بالیاں","ایک کھیل ہے جو چھوٹے بچے کھیلتے ہیں","باوا گئے دِلّی لائے سات کٹوریاں ایک کٹوری پھوٹ گئی۔ نیولے کی ٹانگ ٹُوٹ گئی","بچوں کا ایک کھیل","چھوٹے بچوں کا ایک کھیل: سب بچے ایک حلقے میں بیٹھ جاتے اور اپنی انگلیاں اپنے آگے ٹکاتے ہیں، اس طرح کہ الٹا رخ اوپر رہتا ہے، ایک بچہ کلمے کی انگلی سے ہر ایک کے ہاتھ کو چھوتا اور منہ سے یہ الفاظ کہتا ہے: \"اٹکن بٹکن دہی چٹاخن، اگلا جھولے بگلا جھولے ساون ماس کریلا پھولے، پھول پھل کی بالیاں، باوا گئے دلی، لائے سات پیالیاں، ایک پیالی پھوٹ گئی، نیولے کی ٹانگ ٹوٹ گئی\" آخری آواز ادا کرتے وقت جس بچے کے ہاتھ پر انگلی پڑتی ہے اس سے پوچھتا ہے: \"چھری ماروں کہ کھندا (- کھانڈا) \" وہ جواب دیتا \"کھنڈا\" اور یہ اس کے ہم قافیہ دعا دیتا ہے کہ تیری \"ماں کا پیٹ ٹھنڈا\" اگر اتفاق سے کوئی بچہ کہہ دے \"چھری\" تو اس کے جواب میں کہے گا \"تیری ماں بری\" اس کے بعد سب کے ہاتھ سینوں پر رکھوا دیے جاتے ہیں اور سب کھڑے ہوکر کہتے ہیں \"چکی گھمر گھمر، آٹا پھسر پھسر\" گویا آٹا پس رہا ہے، آٹا پسنے چھننے کے بعد جھوٹ موٹ دودھ خریدا جاتا ہے، اس کی خیالی کھیر پکتی ہے اور سب کو تقسیم کر دی جاتی ہے، کھیل ختم ہو جاتا ہے","س۔ اُد۔ بڑھ کر۔ ترنک۔ گودنا","لڑکے اور لڑکیاں باہم بیٹھ کر ایک دوسرے کی طرف انگلی کے اشارے سے کھیلتے اور یہ فقرہ پڑھتے ہیں","کھنڈا لوگے کہ چھری۔ دوسرے نے کہا کھنڈا۔ اس نے جواب دیا تیری ماں کا پیٹ ٹھنڈا۔ اس کے بعد دونوں ہاتھ اُٹھا کر کان پکڑ کے کہتے ہیں۔ کوئی ایسا سخی کوئی ویسا سخی چڑیا کی بند چھُڑادے"]
اسم
اسم ( مذکر )
اٹکن بٹکن کے معنی
اٹکن بٹکن english meaning
(formula for) children|s game comprising self-prepared make-believe feast
محاورات
- اٹکن بٹکن کھیلنا