اٹھارہ کے معنی
اٹھارہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اَٹھ + ٹھا + رَہ }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |ارشٹادش| سے ماخوذ ہے۔ اردو میں سب سے پہلے مثنوی "کدم راو پدم راو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(جوا) تینوں پاسوں کا چوسر کے کھیل میں ایسے رخ پڑنا کہ ہر ایک میں چھ دائرے نظر آئیں","(ہندسوں میں) ١٨","بڑھا چڑھا","دس اور آٹھ","دس اور آٹھ کا مجموعہ","سترہ اور انیس کے درمیان کا عدد"]
اسم
صفت عددی
اٹھارہ کے معنی
١ - دس اور آٹھ کا مجموعہ، سترہ اور انیس کے درمیان کا عدد (ہندسوں میں) 18۔
"میری ان کی اٹھارہ سال سے دانت کاٹی دوستی ہے۔" (١٩٣٥ء، خانم، عظیم بیگ چغتائی، ٢٤٥)
٢ - بڑھا چڑھا
کس کو ہے اس نے سحر میں مارا وہ جو ہے پانچ تو میں اٹھارا (١٨٥٧ء، بحر الفت، ٥١)
٣ - [ جوا ] تینوں پاسوں کا چوسر کے کھیل میں ایسے رخ پڑنا کہ ہر ایک میں چھے دائرے نظر آئیں۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، منیر لکھنوی، 46)
اٹھارہ کے جملے اور مرکبات
اٹھارہ بابو, اٹھارہ کنکرہ
اٹھارہ english meaning
eighteen
شاعری
- جو پانسا پھینکے بنا بنا کر اور داؤں کتنے ہی دل میں ٹھانے
جو چاہتا ہو اٹھارہ آویں تو اس کو پڑتے ہیں تین کانے - اٹھارہ سہر عالم جن
ان نہیں سر جیانا ہور کن
محاورات
- آٹھ اٹھارہ تین تیرہ
- آٹھ اٹھارہ کرنا
- آٹھ اٹھارہ ہونا
- اٹھارہ بہار
- بارہ باٹ اٹھارہ پینڈے
- بارہ برس (کے) کو بید کیا اور اٹھارہ برس (کے) کو قید کیا
- باڑی میں بارہ آم سٹی میں اٹھارہ آم
- تریا تیرہ مرد اٹھارہ
- تین تیرہ (آٹھ اٹھارہ) کرنا