اٹھتے بیٹھتے کے معنی

اٹھتے بیٹھتے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اُٹْھ + تے + بَیٹھ (ی لین) + تے }

تفصیلات

١ - گِرتے پڑتےافتاں خیزاں, iسنسکرت زبان سے |اٹھنا| مصدر کی ظرفی حالت یا حالیہ ناتمام سے جمع کے صیغے کے ساتھ اس کا متضاد |بیٹھتے| لگایا گیا ہے۔, m["افتان و خیزان","بدقت تمام","بیدلی سے","بے توجہی سے","دم لے کر","گرتے پڑتے","گرتے پڑتے ہوئے","ٹھہر ٹھہر کر","ہر وقت"]

اسم

صفت, متعلق فعل

اٹھتے بیٹھتے کے معنی

١ - گِرتے پڑتےافتاں خیزاں

"بہزار خرابی اٹھتے بیٹھتے ایک کوئے (کنویں) کے کنارے پر پہنچا۔" (١٨٠١ء، گلستان ہندی، ١٤٨)

٢ - ٹھہر ٹھہر کر ۔ بڑی وقت سے

 آگے سو سو شعر اک جلسے میں کہتے تھے امیر چار مصرعے اب کیے جاتے ہیں اٹھتے بیٹھتے (١٨٧٢ء، مراۃ الغیب، ٢٨٥)

٣ - ہر وقت۔ اکثر و بیشتر

"آدھی اسلامی دنیا - اٹھتے بیٹھتے ان کا نام لیتی ہے۔" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٨٥)

١ - افتان و خیزان، گرتے پڑتے ہوئے۔

 وہ آتے جاتے رقیبوں سے قول ہار گئے وہ اٹھتے بیٹھتے عہد وصال کر بیٹھے (١٩٠٣ء، سفینۂ نوح، ١٦٩)

٢ - بدقت تمام، بدشواری۔

٣ - ہر وقت، اکثر و بیشتر۔

٤ - باتوں باتوں میں، ذرا سی دیر میں۔

اٹھتے بیٹھتے english meaning

by degreesEasilyleisurelyquicklyslowly