صحیفہ کے معنی

صحیفہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صَحی + فَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٩١ء کو "قصہ فیروز شاہ (قلمی نسخہ)" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["آسمانی کتاب","چھٹی نامہ","لکھا ہوا صفحہ","لکھنے یا پڑھنے میں غلطی کرنا","مقدس کتاب"]

صحف صَحِیفَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : صَحِیفے[صَحی + فے]
  • جمع : صَحِیفے[صَحی + فے]
  • جمع استثنائی : صَحائِف[صَحا + اِف]
  • جمع غیر ندائی : صَحِفیوں[صَحی + فوں (و مجہول)]

صحیفہ کے معنی

١ - کتاب، رسالہ، چھوٹی کتاب نیز الہامی کتاب جو اللہ تعالٰی کی طرف سے کسی رسول پر اتاری گئی ہو۔

 صحیفے جو بھی آئے ہیں مرا ایمان ہے ان پر خدا کا صرف آخر بالیقین قرآنِ عظیم ہے (١٩٨٥ء، رختِ سفر، ٣٥)

٢ - خط، مکتوب، فرمان، وغیرہ۔

"صدیق مکرم سفر سے واپس ہوا تو ڈاک میں صحیفۂ مودت ملا۔" (١٩٤٠ء، کاروانِ خیال، ٦٨)

٣ - ورق، صفحہ (لکھا ہوا)۔

"حضرت عثمان نے حضرت حفصہ کے پاس آدمی بھیجا اور کہلایا کہ وہ ان صحیفوں کو جن کو حضرت ابوبکر نے مرتب کرایا تھا، ہمارے پاس بھیج دیں۔" (١٩٥٦ء، مشکوٰۃ شریف (ترجمہ)، ٥٢١:١)

صحیفہ کے مترادف

کتاب

اخبار, پترا, جریدہ, چٹھی, خط, دستاویز, رسالہ, رقعہ, سفر, شقہ, صَحَفَ, مراسلہ, مکتوب, نمیقہ, نوشتہ, ورق, کتاب, کتابچہ

صحیفہ english meaning

A writinga letter; leafpage; bookvolume

شاعری

  • میں نے جانا تھا صحیفہ عشق کا میرے ہے نام
    واہ یہ دیوان بھی نقلِ دفاتر ہوگیا

Related Words of "صحیفہ":