اپھرنا کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word aphrna meanings and details

اپھرنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَپھَر + نا }

تفصیلات

iہندی زبان سے مصدر ہے اردو میں داخل ہوا۔ ١٨٠٣ء کو "رانی کیتکی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(بد ہضمی یا حبس ریاح سے) پیٹ پھولنا","(مجازاً) گھمنڈ کرنا","پھول جانا","حرکت نہ کرنا","معدے کا اِتنا بھر جانا کہ پھُوٹنے لگنا","منہ پھلانا","ناخوش ہونا","نفخ ہونا","نہ ہلنا","ہوا بھرنے سے تن جانا"]

اسم

فعل لازم

اپھرنا کے معنی

١ - پھولنا،ہوا بھرنے سے تن جانا۔

 واعظ شہر تنک آب ہے مانند حباب ٹک ہوا لگتی ہے اس کو تو اپھر جاتا ہے (١٨١٠ء، میر، کلیات، ٦٤٥)

٢ - (بدہضمی یا حبس ریاح سے) پیٹ پھولنا، نفخ ہونا۔

"اتنا کھانا یا پینا کہ سانس پھولنے لگے اس کو بھی اپھرنا کہتے ہیں۔" (١٩٣٦ء، ریاض، نثر ریاض، ١٥٠)

٣ - [ مجازا ] گھمنڈ کرنا، اترانا، اکڑنا۔

"سب سے بڑی بات یہ تھی کہ دولت دیکھ کر اپھری نہیں اور بیوی بن کر بگڑی نہیں۔" (١٩١٩ء، شب زندگی، ١، ٤٦)

٤ - ناخوش ہونا، منہ پھلانا۔

"چڑیا اسی طرح پھولی اپھری خاموش بیٹھی رہی۔" (١٩٢٥ء، حکایات لطیفہ، ١،١٢١)

اپھرنا or aphrna english Translation

be come very rich ; have one|s head turned with affluencebe fullbe puffed up with pridebe satisfied with foodboastgormandizegrow strongswell outto be fullto be puffed up with prideto be satisfied with foodto become very richto boastto gormandizeto grow strongTo swell out

شاعری

  • پیٹ ہے اپنا اور کاہے کا بھرنا ہے
    اتنا رزقِ کثیر ، باعثِ اپھرنا ہے
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!