اچھائی کے معنی
اچھائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اَچھ + چھا + ای }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |اَچَّھ|سے ماخوذ اسم صفت |اچھا| کے ساتھ |ٹی| بطور لاحقۂ کیفیت استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٥ء کو علی محمد جیو گام دھنی نے "جواہر اسراراللہ" میں استعمال کیا۔, m["اچھا (رک) کا اسم کیفیت: خوبی، نیکی، بھلائی","اِخلاقی امتیاز","عمل کی اخلاقی قوانین سے مُطابقت"]
اَچّھا اَچّھائی
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : اَچّھائِیاں[اَچھ + چھا + اِیاں]
- جمع غیر ندائی : اَچّھائِیوں[اَچھ + چھا + اِیوں (و مجہول)]
اچھائی کے معنی
١ - خوبی، نیکی، بھلائی۔
"ابا جان کو انت سمے تک انسانیت کی آخری اچھائی پر اعتماد رہا ہے۔" رجوع کریں:اَچَّھا (١٩٥٢ء، سفینہ غم دل، ١٧٣)
اچھائی کے مترادف
اچھا پن, سعادت, عمدگی, نیکی, نکوئی
جوہر, خوبي, خوبی, راستبازی, صفت, فضیلت, گن, نیکی
اچھائی english meaning
Goodness(see under اچھاADJ.)
شاعری
- تمھی نے کون سی اچھائی کی ہے
چلو مانا کہ میں اچھا نہیں تھا