ایندھن کے معنی

ایندھن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِیں + دَھن }

تفصیلات

iپراکرت زبان کا لفظ |اندھن| سے ایندھن| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٧٨ء کو "گلزار ارم، میر حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔

["اِندھن "," اِینْدَھن"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

ایندھن کے معنی

١ - چولھے وغیرہ میں جلانے کی لکڑی اپلا یا کوئلہ وغیرہ۔

"اسکندریہ کا کتب خانہ حضرت عمر کے حکم سے . جلایا گیا چھ مہینے تک مصر کے حماموں کا ایندھن بنا رہا۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ١٥٦:٣)

٢ - [ طبیعیات ] حرکت انگریز گرمی پیدا کرنے والا مادہ، جیسے: پٹرول، گیس، وغیرہ۔

"کارخانوں اور انجنوں کے چلانے کے لیے کہیں دور سے ایندھن لانا نہیں پڑتا۔" (جغرافیۂ عالم، ٩٠:١)

٣ - [ مجازا ] ناکارہ، جلا دینے کے قابل۔

"بڑھاپا تھا ایندھن ہو رہی تھیں خدمت کے لائق نہ تیمار داری کے قابل۔" (١٩١٧ء، شام زندگی، ١٩)

Related Words of "ایندھن":