باب الجہاد کے معنی
باب الجہاد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ با + بُل (الف غیر ملفوظ) + جِہاد }
تفصیلات
iباب اور جہاد دونوں عربی اسما ہیں عربی قواعد کے تحت |ال| بطور تخصیص لگا ہے اور الف غیر ملفوظ ہونے کی وجہ سے زبان سے ترکیب کی ادائیگی میں نہیں آ رہا۔ عربی سے اردو میں ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٤٩ء میں "بہشت نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
باب الجہاد کے معنی
١ - جنت کا دروازہ جس سے مجاہدین داخل ہوں گے۔
"جس نے جہاد کیا ہے اس کو باب الجہاد سے بلائیں گے۔" (١٨٤٩ء، بہشت نامہ، ١٠)