سوز دماغ کے معنی
سوز دماغ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سو (و مجہول) + زے + دِماغ }
تفصیلات
iفارسی سے اسم کیفیت |سوز| بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت بڑھا کر عربی سے مشتق اسم |دماغ| بطور مضاف الیہ بڑھانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٣٦ء کو "ضرب کلیم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم مجرد ( مذکر - واحد )
سوز دماغ کے معنی
١ - دماغ کی روشنی۔
زندگی کچھ اور شے ہے، علم ہے کچھ اور شے زندگی سوزِ جگر ہے علم ہے سوزِ دماغ (١٩٣٦ء، ضربِ کلیم، ٧٨)