بابری کے معنی
بابری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ با + بُری }
تفصیلات
iترکی النسل بادشاہ کا تخلص، جوکہ ہندوستان میں مغلیہ سلطنت کا بانی بھی ہے بابر کے ساتھ فارسی قاعدہ کے مطابق |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بابری بنا۔ اردو میں ١٨٨٤ء، میں "قصص الہند" میں مستعمل ملتا ہے۔
["بابُر "," بابُری"]
اسم
صفت نسبتی
بابری کے معنی
١ - ہندوستان کے مشہور مغل بادشاہ ظہیرالدین بابر سے منسوب۔
"انہیں دنوں میں خط بابری بھی ایجاد کیا۔" (١٨٨٤ء، قصص الہند، ٤٨:٢)