بابو انگلش کے معنی
بابو انگلش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ با + بُو + اِنْگ (ن مغنونہ) + لِش }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسم |بابو| کے ساتھ انگریزی اسم |انگلش| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ہندوستان میں انگریزوں کی آمد کے فوراً بعد سے ہی اردو میں مستعمل ہے لیکن تحریری طور پر ١٩٣٦ء میں "خطبات عبدالحق" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
بابو انگلش کے معنی
١ - ہندوستانیوں کی انگریزی، (اہل زبان کے نزدیک) غیر معیاری انگریزی۔
"ہندوستانی - انگریزی - بابو انگلش کے نام سے بدنام ہے۔" (١٩٣٦ء، خطبات عبدالحق، ٧٦)