بات کی تاب کے معنی

بات کی تاب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بات + کی + تاب }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم |بات| اور کلمہ اضافت کی |کی| اور فارسی زبان سے ماخوذ اسم |تاب| سے مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٦ء میں |ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

بات کی تاب کے معنی

١ - بدزبانی کا تحمل، سخت کلامی کی برداشت۔

 تھی ہزبر اسداللہ کو کہاں بات کی تاب شیر جھپٹا تو گریزاں ہوا وہ خانہ خراب (١٩٢٩ء، مرثیۂ فہیم (باقر علی خاں)، ١١)