بات کی گرفت کے معنی

بات کی گرفت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بات + کی + گَرِفْت }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم بات اور کلمہ اضافت |کی| اور فارسی زبان سے ماخوذ حاصل مصدر |گرفت| سے مل کر مرکب بنا ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

بات کی گرفت کے معنی

١ - کسی بات پر اعتراض یا نکتہ چینی۔

 تجھ سے کہتا ہوں کئ بات کی ہے اس میں گرفت حل کے غیروں سے نہ تو عاشق ہمراز کو چھوڑ (١٨٩٢ء، شعور (نور اللغات، ٥٠٩:١))