باتوں کا جمع خرچ کے معنی
باتوں کا جمع خرچ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ با + توں (واؤ مجہول) + کا + جَمْع + خَرْچ }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسم بات کی جمع |باتوں| اور کلمہ اضافت |کا| اور عربی سے ماخوذ اس |جمع| اور فارسی سے ماخوذ اسم |خرچ| سے مل کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٠ء میں |آب حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر )
باتوں کا جمع خرچ کے معنی
١ - خالی باتیں، لفاظی (جس کا کوئ خاص مفہوم یا مقصد نہ ہو)۔
کام آئے گا عمل سے عقیدہ کتاب کا باتوں کا جمع خرچ نہیں دن حساب کا (١٩٦٥ء، اطہر، گلدستۂ اطہر، ٤١:٢)