باختری کے معنی
باختری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ باخ + تَری }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |باختر| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے |باختری| بنا۔ ١٨٨٨ء میں طلسم ہوشربا میں مستعمل ملتا ہے۔
["باختر "," باخْتَر "," باخْتَری"]
اسم
صفت نسبتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : باخْتَریوں[باخ + تَر + یوں (واؤ مجہول)]
باختری کے معنی
١ - باختر سے منسوب؛ خراسانی یا قندھاری نسل کا اونٹ جس کے دو کوہان ہوتے ہیں اور بہت قوی اور تیز رفتار ہوتا ہے۔
"دوہرے کوہان والے اونٹ بلخی یا باختری نسل کے کہلاتے ہیں۔" (١٩٥٤ء، حیوانات، قرآنی، ١٣)