باد سموم

{ با + دے + سَمُوم }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |باد| اور عربی زبان سے ماخوذ اسم |سموم| کے درمیان کسرۂ صفت لگنے سے |بادسموم| مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )

باد سموم کے معنی

١ - بہت گرم ہوا، جس سے گزند پہنچے، لو۔

|زرد زرد پھول باد سموم کے جھونکوں سے اٹکھیلیاں کر رہے تھے۔" (١٩١٨ء، بہادر شاہ کا مولا بخش ہاتھی، ١١)

انگلش

["a hot pestilential wind","the simoom"]