بادلاپوش
{ باد + لا + پوش (واؤ مجہول) }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسم |بادْلا| کے ساتھ فارسی مصدر پوشیدن سے مشتق صیغۂ امر |پوش| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے |بادلا پوش| مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٧٤٦ء میں "قصۂ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
بادلاپوش کے معنی
١ - تمامی یا زربفت کا لباس پہننے والا یا پہنے ہوئے۔
وہ بادلہ پوش آبشاری پگھلی چاندی وہ جوئباریں (١٩٦١ء، عروس فطرت، ٥٩)