بادۂ پرتگال کے معنی
بادۂ پرتگال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ با + دا + اے + پُرْت + گال }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |بادہ| کے آخر پر |ہ| ہونے کی وجہ سے ہمزہ زائد لگا کر کسرۂِ اضافت لگایا گیا اور پھر براعظم یورپ کے ایک ملک کا نام لایا گیا اور |بادۂِ پرتگال| مرکب اضافی بنا۔ ہندوستان میں پرتگالیوں کی آمد کے ساتھ ہی یہ ترکیب عام بول چال میں مستعمل ہے۔ تحریری طور پر ١٩٠٧ء میں راسخ دہلوی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر )
بادۂ پرتگال کے معنی
١ - پرتگال کی بنی ہوئی شراب جو بہت اعلٰی قسم کی ہوتی ہے، (انگریزی) پورٹ وائن (Port-Wine)
تیرے منہ سے نکلتے ہی گالی بادۂِ پرتگال ہوتی ہے (١٩٠٧ء، راسخ دہلوی، دیوان، ٢٢٧)