بادی سر

{ با + دی + سُر }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم صفت |بادی| اور اسم |سُر| سے مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٠ء میں "کتاب مبین" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

بادی سر کے معنی

١ - [ موسیقی ] وہ سر جس سے راگ کی شکل قائم ہوتی ہے، بنیادی سر (اگر یہ سر راگ میں سے نکال ڈالا جائے تو راگ بگڑ جائے)۔

"بادی سر مثل بادشاہ کے ہے یا مثل جان کے یعنی راگ کی جان ہے۔" (١٩٢٧ء، نغمات الہند، ١٣)