بارانی کے معنی

بارانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + را + نی }

تفصیلات

iفارسی زبان میں مصدر |باریدن| سے مشتق اسم |باراں| کے |نون غنہ| کو |حرف صحیح| میں بدل کر |ی| بطور لاحق نسبت لگانے سے |بارانی| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت اور گاہے بطور اسم بھی مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک ترک قوم","باران پر منحصر","باران کوٹ","برساتی کوٹ","وہ (زمین) جو صرف بارش سے سیراب ہوتی ہو"]

باریدن باراں بارانی

اسم

صفت نسبتی ( مؤنث ), اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع : بارانِیاں[با + را + نِیاں]","جمع غیر ندائی : بارانِیوں[با + را + نِیوں (واؤ مجہول)]"]

بارانی کے معنی

["١ - وہ زمین جس کی کاشت بارش کے پانی پر منحصر ہو۔","٢ - بارش کا، بارش کے موسم کا۔"]

["\"بارانی اور چاہی دونوں قسم کی زمینوں میں اسے بوتے ہیں۔\" (١٩٣٤ء، جغرافیہ عالم، ١٦٠:١)"," روح و دل سے ہیں لیکن کل حرارتیں رخصت رہ گئے ہیں سینوں میں قطرہ ہائے بارانی (١٩٤١ء، صبح بہار، ١٣٧)"]

["١ - وہ کوٹ وغیرہ جو بارش سے بچاؤ کے لیے پہنتے ہیں۔","٢ - برسنے کا عمل، برسنا۔"]

["\"امیر نے پہلا سوال یہ کیا کہ تمھارے ساتھ پٹو یا بارانی نہیں ہے۔\" (١٩٢٨ء، سلیم، افادات سلیم، ٦٤)"," حاضر ہیں ساقیا ترے در پر یہ میگسار بارانی سحاب کرم کے امیدوار (١٩١٢ء، شمیم، مرثیہ، ٩)"]

بارانی کے مترادف

برساتی

بارانی english meaning

to aidto lend a helping hand

شاعری

  • دیکھ اس کی کلاہ بارانی
    چاند پر آج ابر آیا ہے
  • جوں لگی ہونے قطرہ افشانی
    لارکھی ان کے آگے بارانی
  • یہ بارانی جو اوڑھے ہوں اسے بھی چھین لیتے ہو
    کرو تم گرمیاں دل کھول کر موسم ہے سردی کا
  • فرط گریہ سے مرے مردم آبی ہو جائیں
    ہونہ مردم کے جو بارانی مژگان سر پر

محاورات

  • کھیت بارانی جیسے نیم را جانی

Related Words of "بارانی":