باراں دیدہ
{ با + راں + دی + دَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم |باراں| کے ساتھ مصدر دیدن سے مشتق صیغہ حالیہ تمام |دیدہ| بطور لاحقہ لگنے سے |باراں دیدہ| مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٥٩ء میں "سروش سخن" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
باراں دیدہ کے معنی
١ - وہ جس پر مینھ پڑ چکا ہو، جیسے : کشت باراں دیدہ۔ (نوراللغات، 527:1)
"الفاروق کا لکھنے والا سال خوردہ اور باراں دیدہ معلوم ہوتا ہے۔" (١٩١٩ء، مہدی، مکاتیب مہدی، ٤٠)
٢ - تجربہ کار، کارآزمودہ۔