مختلف کے معنی

مختلف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُخ + تَلِف }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٩٥ء کو "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مَخَتَلَفَ ۔ علیحدہ ہونا)","الگ الگ","بے جوڑ","بے میل","پر اختلاف","جو یکساں نہ ہو","طرح طرح کا","فرق سے","قسم قسم کا","نا یکساں"]

خلف اِخْتِلاف مُخْتَلِف

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

مختلف کے معنی

١ - جدا، جو یکساں نہ ہو، الگ، متبائن، علیحدہ، غیر مشابہ، نیارا۔

"اردو کی طرح ہندی میں ماترا کے محل سہل اور معین نہیں بلکہ مختلف محلوں پر ماترا لگتی ہیں جن کو سمجھنا اور یاد رکھنا ضروری ہے۔" (١٩٩٥ء، نگار، کراچی، اگست، ٦٨)

٢ - طرح طرح کے، قسم قسم کے، الگ الگ، جدا جدا، متفرق، ناموافق، ان مل، بے میل، بے جوڑ، اختلاف کرنے والا۔

"مختلف درجہ کی مچھلیوں کے ذریعے مٹی کو چھاننا۔" (١٩٨٨ء، جدید فصلیں، ١٧)

مختلف کے مترادف

جدا, الگ, متفرق, جدا جدا, متغائر, متخالف, متبائن

الگ, انمیل, پھٹک, جدا, دوسرا, علیحدہ, متبائن, متفرق, مخالف, ممیز, ناموافق, نیارا

مختلف کے جملے اور مرکبات

مختلف النوع, مختلف اللسان, مختلف النسب, مختلف النسل, مختلف المذاق, مختلف المرکز, مختلف المزاج, مختلف الرائے, مختلف الزبان, مختلف الشکل, مختلف الصوت, مختلف البطن, مختلف الجنس, مختلف الجہات, مختلف الحال, مختلف الخیال, مختلف المادۃ, مختلف المعنی, مختلف الوضع

مختلف english meaning

differentdissimilarunlike; diverse; various; conflictingabout which there is difference of opiniondissimilar.diversunlikevarious

شاعری

  • مختلف پیچ میں اک کسی صخصیت ، یاد کا پھول بن کے بکھر جائے گی
    دھوپ سے تپتپاتے ہوئے ہاتھ جب ، نیم کے پھول سڑکوں پر برسائیں گے
  • اشک گرم و آہ سرد عاشق کے سین پرہیز کر
    خوب ہے پرہیز جب ہو مختلف آب وہوا
  • آنکھوں کے حلقے مصحف رخ کی ہیں آیتیں
    ہیں مختلف بیان نظر میں روایتیں
  • آنکھوں کے حلقے مصحف رخ کی ہیں آیتیں
    ہیں مختلف بیان نظر میں روایتیں
  • اگر مختلف فیہ ہیں چند باتیں
    تو کیوں ان پہ مکے چلیں اور لاتیں
  • مختلف بھیس میں آئے ہیں ملک در پہ مرے
    کبھی سائل کبھی خیاط کبھی جامہ طراز

محاورات

  • خواب یک خوابست و باشد مختلف تعبیر ہا

Related Words of "مختلف":