باراں پوش

{ با + راں + پوش (واؤ مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان کے اسم |باران| کے ساتھ فارسی مصدر پوشیدن سے مشتق صیغۂ امر |پوش| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے |باران پوش| مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٢ء میں "خدائی فوجدار" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

باراں پوش کے معنی

١ - برساتی (کوٹ وغیرہ)۔

"سردی میں آتشدان اور برسات میں باراں پوش کا نام نہیں۔" (١٨٩٢ء، خدائی فوجدار، ٨٧:١)