قرنی

{ قَر + نی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قرن| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت ملانے سے صفت |قرنی| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٦٨ء میں "اطلاقی شماریات" میں مستعمل ملتا ہے۔

["قَرْن "," قَرْنی"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : قَرْنوں[قَر + نوں (و مجہول)]

قرنی کے معنی

١ - لمبی مدت کا، صد سالہ۔

"طویل مدتی تغیرات کا دوسرا نام قرنی روش ہے۔" (١٩٦٨ء، اطلاقی شماریات، ٩٠)

٢ - [ حیوانیات ] سخت، ٹھوس (سینگ کی طرح)۔

"بیلین قرنی یا ہارنی مادہ ہے۔" (١٩٨٢ء، میمیلیا، ٩٩)